Rescue 1122 murree 53

فرسٹ ایڈ ڈے کے حوالے سے ریسکیو 1122 سنٹرل سٹیشن پر ایک تقریب کا انعقاد

مری ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پرپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے فرسٹ ایڈ ڈے کے حوالے سے ریسکیو 1122 سنٹرل سٹیشن پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں انچارج ایمرجنسی آفیسر کامران رشید ،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ماریہ کامران، کنٹرول روم انچارج ذیشان حفیظ اور ریسکیورز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر انچارج ایمرجنسی آفیسر نے بر وقت طبی امداد دینے کی افادیت کو اجاگر کیابعد ازاں مال روڈ مری پر فرسٹ ایڈ ڈے کی مناسبت سے ایک واک کا اہتمام کیاگیا واک میں ریسکیورز ،سیاح اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء کو انچارج ایمرجنسی آفیسر نے بتا یا کہ اب تک پنجاب میں ریسکیو1122 نے 73 لاکھ لوگوں کو فرسٹ ایڈ مہیا کی گئی، جبکہ مری میں 10847 لوگوں کو مختلف حادثات میںطبی امداد فراہم کی گئی ،انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں۵ لاکھ کے قریب لوگوں کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دی گئی جبکہ مری میں اب تک 10031 لوگوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی ،ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب بھر میںـ ــ ــ ـابتدائی طبی امداد کا عالمی دن ـ”ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر” پرواگرام کے تحت منایا جس کا مقصد فرسٹ ایڈکی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ کسی گھر میںصرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد ہوا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں ایک مرکزی تقریب ضلع لاہور کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ایل او ایس لاہور میں منعقد ہوئی جس کی صدارت بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی جبکہ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو رضاکار، ریسکیورز ، سنئیر مینجمنٹ اور لاہور کے ضلعی افسران نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر نے “ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر”پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز 2019میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے کیمونٹی سیفٹی ونگ کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع میں کر دیا گیا تھا تاکہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈر کو تربیت فراہم کر کے اس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے قابل بنایا جاسکے تاکہ تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکے،ڈاکٹر رضوان نصیرنے میڈیا نمائندگان سے کو فرسٹ ایڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی حادثے کے وقت قریب موجود لوگوں کا کردار انتہائی بنیاد ی اور کلیدی ہو تا ہے۔ انہوںمزید کہا کہ اگر فرسٹ ریسپانڈر مریض کو بہتر طریقے سے فرسٹ ایڈ فراہم کردیں تو زندگی بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور لاپرواہی کی صورت میں اموات کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ا ب تک ریسکیو 1122کمیونٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت تقریباََپانچ لاکھ ریسکیو رضا کار کو فرسٹ ایڈکی تربیت فراہم کرچکا ہے جبکہ پنجاب ایمرجنسی سروس آغاز سے اب تک 73لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی انہوں نے شعبہ کمیونٹی سیفٹی ریسکیوہیڈ کوارٹرزاورضلعی افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز بنانے اور 5لاکھ کے قریب فرسٹ ایڈرکی تربیت کے ہدف کو پورا کرنے پر سراہا، بعد ازں ڈی جی ریسکیو پنجاب نے آگاہی واک کی قیادت بھی کی جو ر یسکیو کمانڈ اینڈ کنٹر ول روم سے شروع ہوئی اور ایل او ایس ،شمع چوک فیروز پور روڈسے ہوتے ہوئے اسی جگہ اختتام پذیر ہو گئی ، ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے آگاہی واک میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو رضاکاروں، ریسکیورز ، سنئیر مینجمنٹ اور لاہور کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔واک کے شرکاء نے فرسٹ ایڈ کی اہمیت اورضرورت پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر فرسٹ ایڈ کے متعلق پیغام موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں