Trafick wardenz 68

شفٹ انچارج افسران ملک حفیظ اور شفیق الرحمان کو موسم گرما میں بہترین خدمات سرانجام دینے

مری سٹی ٹریفک پولیس مری کے ذمہ دار شفٹ انچارج افسران ملک حفیظ اور شفیق الرحمان کو موسم گرما میں بہترین خدمات سرانجام دینے پرچیف ٹریفک آفیسر ضلع راولپنڈی محمدبن اشرف نے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ نوازا مذکورہ شفٹ انچارج افسران گذشتہ کئی برس سے مری میں اپنے فرائض پوری دیانتداری کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں مری کے مقامی ٹرانسپورٹر اور معززین شہر بھی انکی اعلیٰ کارکردگی سے خوش ہیں مری میں سخت ترین موسم کے دوران بھی کچھ سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز افسران اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیتے دکھائی دیتے ہیں ایسے لوگ کسی بھی محکمے کہ پہچان بن جاتے ہیں کامیابی مسلسل محنت اورلگن سے ہی ملتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں