103

مری سہر حدوٹ میں چند افرد کی طرف سے ایک گھر پر حملہ خواتین اور مردوں کو تشددکا نشانہ بناکر فرار ہوگئے

مری سہر حدوٹ میں چند افرد کی طرف سے ایک گھر پر حملہ خواتین اور مردوں کو تشددکا نشانہ بناکر فرار ہوگئے ہوئی فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے واقعات کے مطابق سہر حدوٹ میں رہائش پذیر اسرارنامی نوجوان سے تلخ کلامی ہوئی جسکے بعدمذکورہ نوجوان نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے عورتوں اور بچوں کو زندہ جلانے کی کوشش کی جسکے نتیجے میں غضنفر آفتاب نامی شخص ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی ہوگیا واقعہ میں ایک عورت بھی زخمی ہوگئی سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر مقدمہ درج کرلیاگیا اس واقعہ سے متاثرہ افراد نے مذکورہ ملزمان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیا ہے۔