Murree news 51

مری میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو ابتر معاشی صورتحال کے پیش نظر بریک کگ گئی

ممری میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو ابتر معاشی صورتحال کے پیش نظر بریک کگ گئی تمام لنک روڈ ،فٹ پاتھ،واٹر سپلائی کی سکیمیں ،جنرل ہسپتال،یونیورسٹی کا قیام کوئی منصوبہ بھی شروع نہیں کیاجاسکا ایک برس کے دوران صرف سابقہ حکومت کے منصوبوں پر حکمران جماعت کے ممبران اسمبلی نے اپنی تختیاں لگا کرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی متاثرین لینڈسلائیڈنگ سے لیکر انصاف کارڈ تک کسی بھی مستحق کو امدانہیں مل سکی ایک سو کے قریب ایڈوائزر اور پھر انکے ایڈوائزرسب مری کو کنکریٹ کا پہاڑ بنانے کیلئے سرگرم ہیں آسمان کو چھوتی بلندوبالا عمارتیں کھڑی کی جارہی ہیں اور سب اسی کام میں دلچسپی لے رہے ہیں شاہ وہ جانتے ہیں کہ ہردن انکے لئے ماضی کا قصہ بنتاجارہا ہے اس غیر قانونی اور بے ہنگم تعمیرات ک اجواب کون دیگا اور اسکے کیانتائج برآمد ہونگے تحصیل انتظامیہ نے بھی چپ سادھ رکھی ہے مری کا حسن تارتار ہوچکا ہے جبکہ اسکے محافظ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں