Tehsil road picture 139

مری داخلی وخارجی راستہ ہے کا آئندہ ہفتے تک اس کی تعمیرومرمت کے کام کا آغاز محمد ایاز عباسی

مری عوام کادیرینہ مسائل کا حل تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے تحصیل روڈ تا لارنس کالج بائی پاس روڈ جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اہم داخلی وخارجی راستہ ہے کا آئندہ ہفتے تک اس کی تعمیرومرمت کے کام کا آغاز کردیا جائیگا اس کھنڈرات کا منظر پیش کرتی سڑک کی تعمیر ومرمت کا مطالبہ اہلیان علاقہ عرصہ سے کررہے تھے ہم نے اس سڑک کی تعمیر کیلئے خصوصی گرانٹ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور ممبر پنجاب اسمبلی کی کاوشوں سے حاصل کرلی ہے اور اس پر کام کا آغاز کیاجارہا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف مری کے رہنماء وکواڈینٹر محکمہ ہائی وے تحصیل مری محمد ایاز عباسی نے مذکورہ روڈ کے دورہ کے دوران کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء فاروق خان،متعلقہ روڈ کے ٹھیکیدار خالد بشیر عباسی ،اہلیان علاقہ زاہد عباسی اور دیگر بھی موجود تھے اہلیان علاقہ نے ایاز عباسی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ اداکیا کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر ومرمت کیلئے گرانٹ منظور کروائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں