مری حالیہ پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود مری سے راولپنڈی،راولپنڈی سے مری اور گردونواح کے علاقوں میں چلنے والے ٹرانسپوٹروں نے کرایوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے جبکہ کمی کرنے سے مکمل گریزاں ہیں عوام پوچھے تو ہتک آمیز رویہ اختیارکیاجاتا ہے ،حیران کن بات ہے کہ تحصیل انتظامیہ اور سیکرٹری آرٹی اے راولپنڈی اور سٹی ٹریفک پولیس نے ابھی تک زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹروں کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہ کی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انتظامیہ اور سیکرٹری آرٹی اے کا کوئی وجود ہی نہیں عوامی حلقے ٹرانسپوٹروں کی طرف سے کمی کے بجائے کرایوں میں اضافے کیخلاف سراپا احتجاج ہیںعوامی او رسیاحتی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان زیادتیوں کیخلاف حکومت فوری طور پر نوٹس لے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی کرایے بڑھادئیے جاتے ہیں جبکہ کمی ہونے پر کرایوں میں کمی نہیں کی جاتی ،قابل افسوس امر یہ ہے کہ کئی سالوں سے سیکرٹری آرٹی اے نے کرایہ نامہ جاری نہیں کیا اور نہ ہی اعلیٰ حکومتی ذمہ داران نے اس طرف کوئی توجہ دی ہے اور عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کا سدبا ب انتہائی ضروری ہے۔