murree news13 72

محمدنسیم عباسی اور اہلیان علاقہ نے اپنے تحریری بیان

مری محمدنسیم عباسی،محمدعنایت عباسی ،ساجد عباسی ،محمد شفیق،حکیم ،طارق جاوید ،جعفر حسین اور دیگر اہلیان علاقہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ مورخہ 11 ستمبر 2019 کو محمدنسیم ولد محمدصابر کے گھر ڈھوک جنڈالہ موضع پوٹھہ شریف تحصیل مری کے گھر دو افراد سول کپڑوں میں آئے اور کہاکہ محمدوسیم عباسی ولد نسیم عباسی سے ملنا ہے جب محمدوسیم کو بلایاگیا تو انہوں نے کہا کہ اسے ہمارے ساتھ بھیجو کچھ دیر بعد سی ٹی ڈی والے ہتھیاروں سمیت کافی تعدادمیں ہمارے گھر پہنچ گئے اور محمدوسیم کو اٹھاکر سیاہ رنگ کی کار میں ڈال کرلے گئے ۔