حضرت حسینؓحضرت حسینؓ 68

نواسئہ رسولﷺ،جگر گوشہ بتولؓ سیدنا حضرت حسینؓ وہ عظیم ہستی ہیں کہ جن کے فضائل و مناقب

مری نواسئہ رسولﷺ،جگر گوشہ بتولؓ سیدنا حضرت حسینؓ وہ عظیم ہستی ہیں کہ جن کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور کارناموں سے تاریخ اسلام کے صفحات روشن ہیں، سیدنا حضرت حسینؓ نے اپنے نانا حضور اکرم ﷺ سے بے پناہ شفقت و محبت کو سمیٹا اور سیدنا حضرت علیؓ کی آغوش محبت میں تربیت و پرورش پائی،حضرت سیدناحسینؓ کی ذات مبارکہ تمام صحابہؓ کے لئے انتہائی عقیدت و احترام او رمحبت و تکریم کا مرکز تھی ان خیالات کااظہارناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی اُسامہ قریشی،ناظم اطلاعات ونشریات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی ذاکر اللہ صافی نے فلسفہ شہادت سیدناحسین ابنِ علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے عنوان سے منعقدہ تربیتی نشست سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،تربیتی نشست میں مختلف کالجز کے ذمہ داران نے شرکت کی سیدناحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل ومناقب ویومِ شہادت کے حوالے سے منعقدہ تربیتی نشست سے ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے کہا کہ حضرت حسینؓ کی ذات مبارکہ تمام صحابہؓ کے لئے انتہائی عقیدت و احترام او رمحبت و تکریم کا مرکز تھی،یہی وجہ ہے کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی زندگی کے 57 برس مدینہ منورہ میں عام صحابہ کرامؓ اور ان کی اولادوں کے درمیان بسر فرمائے،خلیفہ اوّل سیدنا حضرت ابو بکر صدیقؓ، سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ اور سیدنا حضرت عثمان ذوالنورینؓ سمیت تمام صحابہؓ کو بھی حسنین کریمینؓ اور خاندانِ نبوتﷺ سے بہت زیادہ عقیدت و محبت اور اُلفت تھی،ناظم اطلاعات ونشریات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی ذاکراللہ صافی نے تربیتی نشست کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما خاندانِ نبوت اور صحابہ کرامؓ کی دو روشن آنکھیں ہیں اور ان دونوں سے محبت ایمان کا حصہ ہے،اسی سلسلہ میںمسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی 10 محرم الحرام تا25 محرم الحرام حضرت سیدناحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ فضائل ومناقب یوم ِ شہادت کے مناسب تربیتی نشستیں،دروسِ قرآن اور سمینارز کاانعقاد کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں