Unlegal extraction murree 91

ملکہ کوہسار مری میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر، انتظامیہ خاموش تماشا ئی اور بلڈنک انسپکٹرمال پانی بنانے میں مصروف

ملکہ کوہسار مری میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر جی پی چوک کے دونوں اطراف میں ہوٹلوں کی تعمیرات دھڑالے سے جاری انتظامیہ خاموش تماشائی اور بلڈنک انسپکٹر مال پانی بنانے میں مصروف ملک بھر سے سیاح سیروتفریح کے ساتھ بلند وبالا پہاڑ سر سبز درختوں کو دیکھنے کے لیے مری کا رخ کرتے ہیں گزشتہ ایک سال سے مری میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔اے سی آفس اور اس کے چاروں اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی اور مسلسل تعمیرات کا سلسلہ جاری یہاں پر انتظامیہ اس تعمیرات کو روکنے میں بری طرح ناکام مری تحصیل بھر میں جی پی او چوک،مال روڈ،کشمیرپوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،گلڈانہ،جنرل بس اسٹینڈ،بھوربن،تریٹ،میں بھی تعمیرات کی جا رہی ہے۔اگر اسی طرح تعمیرات جاری رہی تو پہاڑوں اور سرسبز درختوں کی جگہ ہوٹلوں کے کمرے اور بلند وبالا عمارتیں ہی دکھائی دے گی۔وزیراعظم عمران خان سے اہل علاقہ نے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جلد روکنے کی ضرورت ہے۔اور ان میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں