Government-high-school-murree. 103

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مری میں اہم مضامین کے ٹیچرز نہ ہونے پر والدین اور اہلیان علاقہ میں شدید تشویش

مری کے تاریخی تعلیمی ادارے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں اہم مضامین کے ٹیچرز نہ ہونے پر والدین اور اہلیان علاقہ میں شدید تشویش طلباء کا مستقبل بچانے کیلئے فوری ٹیچرز کی تعیناتی کا مطالبہ اس سلسلے میں کلسٹر سنٹرگورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں والدین ،سکول کونسل اور اہل علاقہ کااجلاس جس میں بتایاگیا کہ سکول ھذا میں سائنس مضامین بیالوجی ، کیمسٹری اور انگریزی پڑھانے کے لیے ٹیچر موجود نہیں ہیں جس کے باعث اس سکول کے 340 بچوں کا مستقبل تاریک ہوتا نظر آرہا ہے اور ادارے کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے جبکہ دوماہ بعد موسم سرما کی تعطیلات ہوجائیں گی، اہل علاقہ والدین اور سکول کونسل نے محکمہ تعلیم حکومت پنجاب سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ٹیچرز تعینات کئے جائیں تا کہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو ،درج بالا بحران ٹیچر ز ٹرانسفر ہونے کی بنا پر پیدا ہواہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں