انتقال 50

مری زرداد عباسی آف سہربگلہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے

مری زرداد عباسی آف سہربگلہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے مرحوم جماعت اسلامی سہربگلہ کے بانی اراکین میں سے تھے مرحوم کو ان کے آبائی علاقہ سہربگلہ میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیامرحوم نے ساری زندگی اقامت دین کی جدوجہد میں گزاری ،مرحوم کی نمازجنازہ میںامیر جماعت اسلامی این اے 57 عتیق احمدعباسی،ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی،تحریک انصاف میونسپل کارپوریشن مری کے صدرراجہ ہارون محفوظ،امیر جماعت اسلامی تحصیل مری غلام احمد عباسی،سہربگلہ کے امیر حماد عباسی،الخدمت فائونڈیشن مری کے صدر شوکت رشید،پروفیسر اخلاق عباسی ،محمد حنیف عباسی ،عبدالعلیم عباسی اور جماعت اسلامی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں