مری ایکسپریس وے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار نکاسی آب کیلئے بنائی گئیں تمام نالیاں بند این ایچ اے کی ملی بھگت سے متعدد چھوٹی پلیاں بھی بندکردی گئیں مذکورہ شاہراہ بارش کے دوران برساتی نالے کا منظر پیش کرتی ہے جسکے باعث درجنوں مقامات پر لینڈسلائیڈنگ کے آنے سے دوطرف ٹریفک کوچلایاجارہا ہے افسران نے اس شاہراہ کو سونے کی چڑیا بناکررکھ دیا ہے جہاں انکے مفادات ہوتے ہیں وہاں سے ایک طواف کرکے واپس چلے جاتے ہیں کئی برس سے یہاں تعینات انسپکٹروں کی مذکوہ شاہراہ کے اطراف میں اراضی اورمکان اور مقامی لوگوں سے مکمل سازباز ہے مال دو اور جہاں چاہو بلاک اکھاڑ کر راستہ بنالواعلیٰ حکام اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں اور اصلاح احوال کریں۔