مری میں کمپیوٹر اراضی سنٹر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی تاحال نہ ہوسکی جس کے باعث تحصیل بھر کے دوردراز اور دیگر شہروں سے جائیداد کی خریدوفروخت کرنے کیلئے آنے والے افراد جن میں بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے جبکہ فرد بھی جاری نہیں ہورہے لوگ صبح اے ڈی ایل آر مری کے دفتر پہنچتے ہیں تو متعلقہ آفیسر کے نہ ہونے کے باعث جہاں پریشانی سے دوچار ہوتے ہیں وہاں بھاری اخراجات کرکے یہاں پہنچ کر مایوس لوٹ جاتے ہیں جبکہ حکومتی خزانے کو بھی روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے عوامی حلقوں نے مری کے منتخب نمائندوں،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری طور پر مری میں اے ڈی ایل آر کی تعیناتی کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔