پولیوکے قطرے 55

پولیو قطرے پلا کر قیمتی طلائی زیورات جن میں قیمتی ہارسیٹ ،کانوں کی بالیاں اور انگوٹھیاںلے اڑیں

مری تریٹ مری کے موضع نندکوٹ ڈھوک جمیری میں پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیم کے روپ میں دو نوسرباز عورتوں نے الطاف نامی شخص کی اہلیہ کوجو گھر میں اکیلی تھی بیہوشی کے قطرے پلا کر قیمتی طلائی زیورات جن میں قیمتی ہارسیٹ ،کانوں کی بالیاں اور انگوٹھیاںلے اڑیں اطلاع ملنے پر مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد الطاف کے گھر جمع ہوگئی اور دن دھاڑے ایسی واردات پر مری بھر میں شدید خوف وہراس پایاجارہا ہے مقامی افراد نے پولیس کے اعلیٰ حکام، اے ایس پی مری فریال فرید اورایس ایچ او مری سے فوری طورپر ملوث ملزم خواتین کیخلاف کاروائی کرنے اور ایسی وارداتوں کو روکنے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں