murree-news murree 69

مری ،کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی خوش آئنداقدام ہے

مری ،کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی خوش آئنداقدام ہے جس سے مری کی تعمیروترقی کا ایک نیاباب شروع ہوگا ،عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ایم کے ڈی اے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف مری کے رہنماء و کواڈینٹر محکمہ ہائی وے مری ایاز عباسی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے ایم کے ڈی اے کی بحالی پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،ممبرقومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے کی کاوشوں سے ہی ایم کے ڈی اے بحال ہوسکی ہے ہم اس احسن اقدام کیلئے کاوشوں کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں