shahid-khaqan-abbasi-murree-news 100

شاہدخاقان عباسی ایک صاف ستھرے کردار کے مالک ہیں

مری شاہدخاقان عباسی ایک صاف ستھرے کردار کے مالک ہیں سابق وزیر اعظم نے بطور وزیر اعظم سادگی اورکفائت شعاری کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں وہ انتہائی ذہین اورمنجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان خیالات کا اظہار ملک کے معروف سینئرصحافی اورکالم نویس انصار عباسی نے پی ٹی آئی کے رہنماء واجد عباسی کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری محض انہیں سیاسی انتقام بنائے جانے کابہانہ ہے انہیں میاں محمد نوا زشریف سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے شاہدخاقان عباسی کی قابلیت اور کردار کو عسکری قیادت بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں