ریسکیو 1122 مری 107

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے محرم الحرام کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دے دیا ھے۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے محرم الحرام کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دے دیا ھے۔اور مری میں 16 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیں۔ انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 مری کامران رشید نے اپنے تمام عملے کو 9 اور10 محرم الحرام 1441 ھجری کے دوران24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیاہے۔تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔
پلان کے مطابق مری شہر بھر میں 6 1 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیں۔جن میں ایمرجنسی سروس اکیڈمی لارنس کالج روڈمری، چھرہ پانی، سترہ میل اسٹیشن، ،جھیکا گلی،کھجٹ ایکسپریس وے مری،کالی مٹی ایبٹ آباد روڈ , مسیاڑی چوک ایکسپریس وے، علیوٹ، سالگراں جی ٹی روڈ، نیومری ,لوئر ٹوپہ ،ڈاکخانہ چوک ،مال روڈ مری، امام بارگاہ تریٹ،اور سنسیری شامل ہیں۔
مزید ریسکیو 1122 مری ریسکیو موبائل ٹیموں کوبھی محرم الحرام کے جلسے و جلوسوں میں خصوصی طور پرمیڈیکل کور کے لئے تعینات کرے گا، جس میں ریسکیو 1122 کے عملے کے ساتھ تربیت یافتہ رضاکار بھی شامل ہونگے۔ انچارج ایمرجنسی آفیسرمری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1122 پر رابط کریں اور ریسکیو 1122 کے عملے سے تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں