92

محرم الحرام کے سلسلے میں تھانہ جات کی سطح پر میٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مری سرکل میں میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔

ملکہ کوہسار مری ایک پرامن شہر ہے جس طرح مری ایک پرفضاء ،دلکش اور خوبصورت مقام ہے یہاں کے لوگ بھی اسی طرح انتہائی خوش اخلاق،خوبصورت ،مہمان نواز اور پرامن لوگ ہیں محرم الحرام ہمیں ایثار وقربانی کادرس دیتا ہے ہمیں بھی سیرت النبی ﷺ اور نواسہ رسول کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سب میں محبتیں تقسیم کریں محرم الحرام میں جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی اور مری آنے والے سیاحوں کو بھی بہترین سہولیات کی فراہمی کی جائیگی ،ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھاجائیگا ان خیالات کااظہار محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں مری انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے سلسلے میں ریسورس سنٹر کشمیر پوائنٹ مری میں منعقدہ اجلاس سے ایس پی صدر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ قانون پر مکمل عملدرآمد کیاجائیگا نفرت انگیز تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی ،وال چاکنگ پر مکمل پابندیہے متنازعہ تقاریر سے گریز کیاجائے اور میڈیا عوام میں شعور کی آگاہی میں اپنا کرداراداکرے، اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا،اے ایس پی مری فریال فرید،پی ٹی آئی مری کے رہنمائوں اور ضلعی وتحصیل امن کمیٹی کے ممبران راجہ ہاروان محفوظ ،راجہ ارشد نواز عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدروممبر تحصیل امن کمیٹی راجہ طفیل اخلاق ،مری الیکٹرانک میڈیا کے صدر اونگزیب عباسی،ڈی ایس پی ٹریفک اجمل ستی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فول سکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور حسب سابق مری میں انتہائی پرامن ماحول محرم الحرام میں قائم رکھاجائیگااورانتظامیہ سے بھر پورتعاون کیاجائیگا، اجلاس سے امام بارگاہ ڈاکٹرمنظور حسین کے متولی ڈاکٹر رضوان نے بھی خطاب کیا اور انتظامیہ اورپولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ،اجلاس میں علماء اکرام، انجمن عثناء عشریہ بلتستانیہ کے منتظم ناصر علی شگری،سنبل سیداں کے اظہر شاہ،بھمبروٹ سیداں کے ثاقب شاہ،متولی امام بارگاہ تریٹ سیداں اظہر حسین شاہ ،وظاہت علی شاہ،مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر واجد عباسی ،مری میڈیا کے عہدیداران اور اراکین سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں ،سول سوسائٹی اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں