kashmir 60

جشن آزادی اور یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جشن آزادی ایوارڈ شو کا انعقاد

مری آرٹس کونسل اور لاہور کلچرل ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام تقریبات جشن آزادی اور یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جشن آزادی ایوارڈ شو کا انعقاد آڈیٹوریم مری آرٹس کونسل میں منعقد ہوا جس میں ملک کے معروف گلوکاروںحنا خان، رینا رانا، ندیم شہزاد اور ملک علی حسن جذبہ حب الوطنی اور کشمیر سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملی نغمے اور گیت پیش کیے جن کو خوب پذیرائی ملی ۔ اس تقریب میں لاہور کلچرل ویلفیئر فائونڈیشن کی طرف سے تمام فنکاروں کو ایوارڈ دئیے گئے اس کے علاوہ سینئر جرنلسٹ ظفر اقبال رحیم کو پاکستان کی خوبصورتی پر مبنی خوبصورت تصویری فن پاروں کی نمائش کے انعقاد کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی راجہ طاہر رہنما پی ٹی آئی تھے جنھوں نے مری آرٹس کونسل اور لاہور کلچرل ویلفیئر فائونڈیشن کی انتظامیہ کو ان کی شاندارتقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی ۔ مری آرٹس کونسل کی طرف سے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں