Usman-Buzdar-murree news 75

کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی احسن اقدام ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں

مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی احسن اقدام ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مری کے منتخب نمائندوں ایم این اے پروفیسر صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر(ر)لطاسب ستی کی کاوشوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایم کے ڈی اے کو بحال اس کی بحالی سے مری ،کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا اور ان علاقوں کی پسماندگی ختم ہوگی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف میونسپل کارپوریشن مری کے صدر راجہ ہارون محفوظ،تحریک انصاف مری کے رہنماء و کواڈینٹر محکمہ ہائی وے مری ایاز عباسی،راجہ ساجد عباسی سابق ناظم ڈویلپمنٹ کمیٹی یوسی نمبل اور تحصیل بھر کی یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے اراکین کی طرف سے مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دوبارہ بحالی پر اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوںنے ایم این اے حلقہ 57 صداقت علی عباسی اور ایم پی اے پی پی 6میجر (ر)لطاسب ستی کی کاوشوںسے دوبارہ قیام عمل میں ایم این اے اور ایم پی اے نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کی اور مر ی کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی کی سمری پر دستخط کروائے انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ان وزیراعلیٰ ،ایم این اے صداقت عباسی اور ایم پی اے لطاسب ستی کا شکریہ ادا کیا انہوںنے اعلان کیا ہے اتھارٹی کی بحالی پر اہلیان علاقہ جلد مری مال روڈ سے مرحبا چوک تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت صداقت علی عباسی اور ایم پی اے لطاسب ستی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں