77

الخدمت فائونڈیشن ،جماعت اسلامی مری کے زیراہتمام غریب،مستحق اور کم آمدن والے افراد جو آنکھوں کے ا مراض میں مبتلا ہیںکے مفت علاج کیلئے

مری الخدمت فائونڈیشن ،جماعت اسلامی مری کے زیراہتمام غریب،مستحق اور کم آمدن والے افراد جو آنکھوں کے ا مراض میں مبتلا ہیںکے مفت علاج کیلئے دورروزہ فری آئی کیمپ 31 اگست کی صبح دختران اسلام اکیڈمی بانسرہ گلی میں شروع ہوگیا ہفتہ کے دن سات سو سے زائد مریضوں نے اپنی آنکھوں کے چیک اپ کرائے کیمپ میں مریضوں کے معائینے ،آپریشن ،عینکیں اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ،فری میڈیکل کیمپ آج یکم ستمبر بروز اتوار کو صبح کے وقت دوبارہ مریضوں کا چیک اپ ،آپریشن،علاج اور مفت ادویات فراہم کرنے کا کام شروع کریگا منتظمین میڈیکل کیمپ نے آنکھوں کے امراض میں مبتلا افرادکو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت کیمپ میں آکر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں