105

بھوربن میں بھی ویزاعظم کی اپیل پر کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک تقریب منعقد

مری.. بھوربن میں بھی ویزاعظم کی اپیل پر کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پی سی میں قیام پذیر صوبائی اسمبلیوں کے متعدد ممبران اور پی سی ہوٹل انتظامیہ سمیت ہرمکتبہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے پڑھے گئے جسکے بعد ایک ریلی بھی نکالی گئی ریلی کی قیادت جی ایم پی سی بھوربن ذوالفقار احمد ملک کررہے تھے ریلی شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے درج پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھےاور کشمیری عوام کے حق میں اور ہندوستان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے ریلی کے آختتام پر کشمیر کی آزادی کے لیے دعا بھی مانگی گئی..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں