مری اراضی کمپیوٹر سنٹر 135

مری اراضی کمپیوٹر سنٹر عوام کیلئے عذاب بن گیا

مری اراضی کمپیوٹر سنٹر عوام کیلئے عذاب بن گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹرلینڈریکارڈ مری کی عدم تعیناتی سے سائلین شدیدمشکلات سے دوچار ہیں گذشتہ کئی ہفتوں سے اے ڈی ایل آر کی پوسٹ خالی پڑی ہوئی ہے جس سے جہاں عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے وہاں لاکھوں روپے جو قومی خزانے میں روزانہ کی بنیاد پر جمع ہوتے تھے کا بھی حکومت کو نقصان پہنچ رہا ہے دوردراز سے آنے والے سائلین جن میں کسی کو زمین کے فرد کی ضرورت ہوتی ہے اور کسی کو جائیداد کی خریدوفروخت کرنی ہوتی ہے روزانہ کمپیوٹر سنٹر میں آکر دن بھر ذلیل وخوار ہوکر شام کو مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر مری کمپیوٹر سنٹر میں فوری طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈریکارڈ کی تعیناتی کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں