72

گرین وکلین پاکستان ہی ہماری آنے والی نسلوں کو اچھا قدرتی ماحول فراہم کرسکتا ہے

مری گرین وکلین پاکستان ہی ہماری آنے والی نسلوں کو اچھا قدرتی ماحول فراہم کرسکتا ہے وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کو کامیاب بنانے کیلئے عوام بھی میدان عمل میں آئیں اور ہر پاکستان پانچ سے چھ پودے لگاکر آنے والی نسلوں کومحفوظ بنانے میں اپنا کردارادا کرے جنگلات میں اضافہ ،افزائش اور نئے درخت لگنے سے ملکہ کوہسار مری کی سیاحت کوفروغ مل سکتا ہے جس میں سب کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا چائیے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی پروفیسرصداقت عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر مری وسیکرٹری مری امپروومنٹ ٹرسٹ احمد حسن رانجھا نے امپروومنٹ ٹرسٹ سکیم میں شجر کارمہم کے افتتاح کے موقع پر پودا لگانے کے بعد اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم امپروومنٹ ٹرسٹ کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اور اس ہائوسنگ سکیم میں ہر طرف ہریالی اور مثالی صفائی کو یقینی بنایاجائیگا اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مری ملک عابد،اسسٹنٹ سیکرٹری ایم آئی ٹی طارق فراز عباسی ،دیگر عملہ اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں