96

یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں زندہ پاکستان کے نام سے سٹیج ڈرامہ کا انعقاد ہو ا

مری آرٹس کونسل اور ایئم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریبات جشن آزادی اوریکجہتی کشمیر کے سلسلے میں زندہ پاکستان کے نام سے سٹیج ڈرامہ کا انعقاد ہو ا جس  میں راولپنڈی ؍اسلام آباد کے معروف فنکاروں نے پرفارم کیا ۔ جن میں عاصم، شہزاد پپو، مشعال، ثوبیہ،ضابر سرحدی، فقیر حسین، اسلم مغل ، ریاضی صدیقی شامل تھے۔ ڈرامہ کے لکھاری اور ڈائریکٹر ولیم پرویز تھے ۔ اس ڈرامہ کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ لوگوں کی بے حسی نے اخلاق، ضمیر، اور ثقافت اور عزت جیسی قدروں کو مار ڈالا ان کے دلوں میں خوف ختم ہوگیا ہے ۔ ہمارے معاشرے میں کرپشن جیسی قباحت کی مکروہ شکلوں کو سامنے لایا گیا۔ معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس کے لوگ اس کی بہتری کے لیے خود کوشش نہیں کرتے ۔ اس ڈرامہ نمایاں شخصیات میں پروفیسر محمد وقاص لیکچرر لارنس کالج گھوڑا گلی، سینئر سول آفیسر سعید انجم ، سماجی شخصیت چوہدری شوکت ، میڈیا سول سوسائٹی، ، میڈیا فیملیز اور سیاحوںنے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل اور ائیم ایسوسی ایشن کو اصلاحی کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی ۔مری آرٹس کونسل کی طرف سے تمام شریک مہمانوں اور فنکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں