187

وطن پاک کو سرسبز بنانااور نئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے درخت ہمیں آکسیجن مہیاکرتے ہیں سٹیشن کمانڈر مری

مری وطن پاک کو سرسبز بنانااور نئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے درخت ہمیں آکسیجن مہیاکرتے ہیں ہمارے ملک میں جنگلات کی تعداد رقبے کے لحاظ سے انتہائی کم ہے امریکہ،برازیل اور دیگرممالک میں جنگلات مطلوبہ تعداد سے بھی زیادہ ہیں جبکہ پاکستان میں 25 فیصد جنگلات کے بجائے صرف 5.3 فیصد جنگلات ہیں درخت لگانا سنت نبویﷺصدقہ جاری اور ایک قومی فریضہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد زیادہ سے زیادہ درخت لگائے سکولوں کے طلباء وطالبات کو بھی ایک ایک درخت دیاجائے جو اسکی ملکیت ہواور وہ پودا لگا کر دس سال تک اسکی حفاظت بھی کرے تاکہ جو گلوبل وارمنگ کا چیلنج ہے سے احسن طریقے سے نمٹا جاسکے ان خیالات کا اظہار سٹیشن کمانڈر مری برگیڈئیرسہیل ڈار نے عسکری بنک مری کے تعاون سے گرین ڈے کے موقع پر مری میں شجر کاری کی مہم کاآغاز کرتے ہوئے سول سوسائٹی،معززین علاقہ اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پہنچنے پر سٹیشن کمانڈر مری کو بچوں نے پھول پیش کئے انہوں نے پودا لگاکر شجر کاری کی مہم کا آغاز کیا اور طلباء اور دیگر شرکاء میں پودے بھی تقسیم کئے اس سے قبل انہوں نے گرین ڈے کا کا کیک بھی کاٹا،گرین ڈے کی تقریب عسکری بنک کے صدر عابدستار کی خصوصی ہدایت پر راجہ شفیق مری برانچ کے منیجر نے منعقد کی ،تقریب سے ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کے جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی،مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفترعباسی،مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمدعباسی،ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے چیئرمین راجہ عرفان عباسی،مری سٹیزن فورم کے صدر ندیم اخلاص عباسی،مری الیکٹرانک میڈیا کے صدر اورنگزیب عباسی،پرنسپل آرمی پبلک سکول مری برگیڈئیر (ر) احمد وقاص صالح نے بھی گرین ڈے کے موقع پر اور عمران خان کے ویثرن کے مطابق گرین اینڈکلین پاکستان کے موقع پر درختوں کی اہمیت انکی حفاظت اور جنگلات کی افزائش کی ضرورت پر روشنی ڈالی اورگرین ڈے منانے کو احسن قرار دیا تقریب کی میزبانی راجہ یاسر ریاست عباسی نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ شفیق نے اداکئے ،تقریب میں ایس ایچ اومری حفیظ اللہ نیازی،واحدمصطفی عباسی،مرتضیٰ عباسی ،عبداللہ ابرار عباسی،عمیر عابدعباسی،ارشاد عباسی،سول سوسائٹی ، مری میڈیا،اہلیان علاقہ ،طلباء اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور عہدکیاکہ ہم ملک کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکرینگے،شرکاء نے راجہ یاسر ریاست عباسی کا تقریب کااہتمام کرنے پران کی مری کیلئے کی گئی خدمات اوربہترین کردارپر انکو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں