75

جشن آزادی اور یکجہتی کشمیر کے سلسلے میںصوفی کلچرل میوزک کاانعقادہوا

مری آرٹس کونسل اور ایئم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریبات جشن آزادی اور یکجہتی کشمیر کے سلسلے میںصوفی کلچرل میوزک کاانعقادہوا جس میں راولپنڈی؍اسلام آباد کے نوجوان گلوکاروں رتھ، حسنین، حدسہ،ماجد نے میوزک کی دھنوں کے ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں اور کشمیر پر ملی نغمے اور گیت گائے اس کے علاوہ معروف فنکارافتخار بلا اوران کی ٹیم نے پنجابی ، خٹک، بلوچی، سندھی اور کشمیری ثقافت کے ملبوسات زیب تن کر کے صوفی رقص کیے جہنیں بہت سراہا گیا۔اس تقریب میں سول سوسائٹی، طلباء اساتذہ، میڈیا فیملیز نے بھرپور شرکت کی اور ملکہ کوہسار کے لوگوں اور سیاحوں کو لگاتارسستی اورمعیاری تفریح مہیا کرنے پرحکومت پنجاب کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈائریکٹر آرٹس کونسل راولپنڈی ڈویژن اور مری آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ محمد شکور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں