218

اہلیان مری کو اب ایم ایل آر کٹانے کیلئے کوٹلی ستیاں ہسپتال جانا پڑیگا

مری اہلیان مری کو اب ایم ایل آر کٹانے کیلئے کوٹلی ستیاں ہسپتال جانا پڑیگا اس سے قبل تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری اور جنر ل ہسپتال مری میں ایم ایل آر بنائی جاتی تھی لیکن اب میڈیکل بنوانے کیلئے لوگوں کو دوردراز کے علاقہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں بھیجا جارہا ہے جو کہ ایک انتہائی دشوار گزار علاقہ ہے سیاسی بنیادوں پر یہ فیصلہ عوام کیلئے ایک عذاب سے کم نہیں ہے مری کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری اور جنرل ہسپتال راولپنڈی میں ایم ایل آر جس طرح پہلے بنائی جاتی تھی یہ سہولت فوری طور پر واپس دی جائے تاکہ مری کے عوام کی پریشانی کا سدباب ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں