125

ذیابیطس کے مریض بروقت احتیاطی تدابیر اختیارکرکے اس جاں لیوا بمرض پر کنٹرول کرسکتے ہیں

مری ذیابیطس کے مریض بروقت احتیاطی تدابیر اختیارکرکے اس جاں لیوا بمرض پر کنٹرول کرسکتے ہیں ذیابیطس ہسپتال پھلگراں مری ایکسپریس وے تمام جدید سہولیات سے آراستہ سنٹر ہے جدید مشینری اورماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں مرض کی تشخیص اوراسکی روک تھام کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جاتے ہیں ڈائیلائسس سمیت سرجری،آنکھوں پر اسکے اثرات اور دیگر مسائل کے حل کیلئے اس سنٹر میں تمام طبی سہولیات میسر ہیں ان خیالات کا اظہار پبلک ریلیشن آفیسر راجہ زین نے اپنے بیان میں کیا ،ایڈمنسٹریٹراینڈکواڈینیشن منیجر میجر(ر)یاسر،آئی کیئر شعبہ سے سنبل زاہد ،لیب اسسٹنٹ محمدعتیق ،ڈائیلائسیس ٹیکنیشن مصطفیٰ کمال اور پیڈوسکین سندس پرویز نے بھی ان شعبہ جات اور انکی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی یہ سنٹر ایک ٹرسٹ کے تعاون سے قائم کیاگیا ہے جہاں غریب اورکم آمدن افراد کوخصوصی رعائت دی جاتی ہے اس سلسلے میں ایک شعبہ صراط مستقیم قائم کیاگیا ہے جہاں موجودہ بورڈ اس چیز کا تعین کرتا ہے کہ کون سامریض ذیابیطس کے علاج کیلئے رعائت کا مستح ہے روزانہ 300 کے قریب مریض یہاں علاج معالجہ کی غرض سے آتے ہیں یہ پاکستان کا پہلا خصوصی ذیابیطس ہسپتال ہے مستقبل میں لاہور،کراچی،کوئٹہ اور پشاور میں بھی ایسے ہسپتال قائم کئے جائینگے ۔