58

مری اسلام آباد ایکسپریس وے این ایچ اے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

مری اسلام آباد ایکسپریس وے این ایچ اے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی مذکورہ شاہراہ کی دیکھ بھال نہ ہونے سے جگہ جگہ پر شگاف پڑجانے سے گاڑیوں کاداخلہ ممنوع قرار دیاجاچکا ہے ساملی،ملاچھ اورمغل آباد سے سرک بیٹھ جانے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اس شاہراہ قائم نالیاں جگہ جگہ سے بندہونے سے بارش کا پانی سڑک کوناقابل تلافی تقصان پہنچا رہا ہے افسران دفترعں میں بیٹھ کر یہاں تعیناتی کے مزے لوٹ رہے ہیں سب انجینئر جو کئی برس سے یہاں تعینات ہے صرف اپنے مفادات کی ہی دیکھ کر لوگوں سے مک مکا کرکے سب اوکے کررہا ہے محکمہ مواصلات کوسالانہ اس شاہراہ پر کروڑوں کے نقصان ہورہے ہیں جسکی بڑی وجہ یہاں تعینات این ایچ اے کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی ہے چیئرمین این ایچ اے اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں