133

زائد کرایہ وصولی ، بغیر پرمٹ ، کم عمر ڈرائیور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز ڈی ایس پی ٹریفک مری

مری حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ نے خود ساختہ کرایہ میں اضافہ کرنے کی عوام الناس کی طرف سے پبلک سروس چلنے والی گاڑیاںکی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ عموماعوام الناس سے زائد کرایہ وصول کرتے ہیں اور اوور لوڈنگ کرتے ہیں ۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے واضح احکامات جاری کیے ہیں جس پر ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی نے اج سرکل مری میں تعینات ٹریفک وارڈنز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ ہونے دیں، کم عمر ڈراوئیور اور بغیر لائسنس والے موٹر سائیکلسٹ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ اور عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں ۔ اجمل ستی نے مری میں ٹریفک وارڈنز افسران کے اسکواڈ تشکیل دے دیئے ہیں جو سترہ میل ٹول پلازہ ، سالگراں ، بانسرہ گلی چوک ، جھیکا گلی ، پی سی بھوربن ، لوئر ٹوپہ ٹرن ، نیومری اڑ ٹی اے راولپنڈی کی طرف سے کوئی نیا کرایہ نامہ جاری نہیں ہوتا تب تک پرانے کرایے نامے پر عمل در آمد کرایا جائے گاڈراوئیور گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے اوور لوڈنگ نہ کریں اگر سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ زائد کرایہ وصولی کی صورت میں گاڑی 72گھنٹے کے لئے سنی بنک میں بند کی جائے گی ۔ تحصیل مری میں سنی بنک کنٹرول روم بنایا گیا ہے رابطہ نمبر 051-9269200ہے کسی بھی ایریاء میں زائد کرایہ وصول یہ اوور لوڈنگ کی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1915پر یا کنٹرول روم میں رابطہ کریں عوام الناس کو موقع پر انصاف فراہم کیا جائے گا ۔ مری کی پبلک سروس ٹرانسپورٹ سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین پر پابندی کر کہ ایک محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ سٹی ٹریفک پولیس نئے عزم کے ساتھ عوام الناس کی خدمت کے لئے کوہشاں عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے ہر وقت مصروف عمل سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں