139

حضرت مولاناقاضی عبدالرشید کی قیادت میں مدرسہ عربیہ اسلامیہ سنی بنک مری میں آمد

مری وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وف کی مرکزی ناظم حضرت مولاناقاضی عبدالرشید کی قیادت میں مدرسہ عربیہ اسلامیہ سنی بنک مری میں آمد وفد میں مولانا عبدالغفار توحیدی،مولانا ظہور احمد علوی،مولانا عبدالغفار،مولانا نذیر فاروقی اورمولانا نعمان حاشر شامل تھے وفاق المدارس عربیہ پاکستان کے وفد نے مدرسہ عربیہ کے مہتمم قاری محمد سعید عباسی سے ملاقات کی اورانہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اورعلماء مری کے ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن مدارس اور علماء کرام کیخلاف کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اگرجمعرات تک جھوٹی من گھڑت ایف آئی آر کو خارج نہ کیاگیا توجمعہ کے دن مری،مضافات،راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کیاجائیگا جس کی ذمہ داری مری انتظامیہ اور سی ٹی ڈی پرعائد ہوگی وفاق المدارس العربیہ کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ضلع راولپنڈی کی امن کمیٹی کے اجلاس میں بیگناہ علماء کرام کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر خارج کرنے کا مطالبہ کیاجائیگا اگر مطالبہ تسلیم نہ کیاگیا تومحرم الحرام میں امن کمیٹیوں کے اجلاس کا بائیکاٹ کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کو شامل کرنابدنیتی اور ناانصافی کی بدترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ ان واقعات کیخلاف وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کااجلاس 25 اگست کو کراچی میں طلب کرلیاگیا ہے جس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائیگا اجلاس میں مفتی خالدحسین عباسی،قاری محمد اسماعیل عباسی،قاری نوید احمد عباسی،قاری طارق عباسی،مولانا ظفر الاسلام سیفی،قاری طالب الرحمٰن،مفتی ندیم عباسی،مفتی عطاء اللہ عباسی،مفتی عبداللہ عباسی،قاری محمد زرین عباسی،قاری عطاء اللہ عباسی،مولانا زاہد عباسی،مولانا عبدالواحد عباسی،قاری عبدالرشید،قاری کبیر احمد،مفتی عزیز الرحمٰن،حافظ فیاض عبسی،مفتی مظہر غفور،مولانا اصغرعلی،مولانا نوید نیاز،مولانا آصف عبسی،قاری عقیل،مولانا عاصم سمیت دیگر علماء کران نے شرکت کی بعد ازاں وفاق المدارس نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی اور ایف آئی آر کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج کااعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں