77

مری کے سکولوں سمیت مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم زور شور سے جاری

مری وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین پاکستان کے ویثرن کو آگے بڑھانے کیلئے ڈی ایف او مری عامرسہیل کی خصوصی ہدایات پر مری کے سکولوں سمیت مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم زور شور سے جاری اس سلسلے میں ڈی ایف اومری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ڈی ایف اوسید ندیم عباس نے اپنے عملے کے تعاون سے سکولوں کے بچوں اور اساتذہ سے ملکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا اس سلسلے میںڈی ایف او اور ایس ڈی ایف اونے کہا ہے کہ تحصیل بھرکے سکولوں میں بھی شجرکاری کی جائیگی اور جنگلات کی افزائش اور درخت لگانے کے حوالے سے عوام میں شعور کی آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ کمیونٹی ک تعاون سے شجرکاری مہم کوکامیاب بنایاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں