96

مری کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ شاہد عباسی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتام پزیر ہو گیا

مری یو سی دریا گلی کے گائوں مسوٹ جو کہ پنجاب اور کے پی کے سنگم پر ہے مری کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ شاہد عباسی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتام پزیر ہو گیا ٹورنامنٹ میں مری اور گلیات کی اٹھاون ٹیموں نے شرکت کی ٹورنامنٹ عیدالاضحی کے دوسرے دن شروع ہوا اور پانچ دن میں اختتام پذیرہوا ٹورنامنٹ میں انتہائی دلچسپ میچ دیکھ نے کو ملے فائنل میں ٹرائینگل ٹائیگرز اور عباسی الیون کوٹلی آمنے سامنے تھے لیکن سابق ٹورنامنٹ کے چمپئن عباسی الیون کوٹلی نے بڑے مارجن سے فائنل میں ٹرائینگل ٹائیگرز کو شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیاٹورنامنٹ کی منتظمہ کمیٹی کی سربراہی سابق امیدرار پی پی اٹھ بار ایسوسی ایشن مری کے صدر اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد نذیر عباسی ایڈووکیٹ، یوتھ ونگ راول پنڈی عاشق عباسی،رہنما پی پی مری شفقت عباسی کے علاوہ مسوٹ کے یوتھ جو کہ مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں شامل تھے،ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق امیدوار این اے 57 آصف شفیق ستی تھے انھوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کروانے پر خراج تحسین پیش کیا اور ٹورنا منٹ کمیٹی کو بہترین انتظامات پر نقد انعام دیتے ہوئے اعلان کیا کہ تحصیل لیول پر ٹورنامنٹ کیمٹی بنائی جائے جس کے لئے وہ دو لاکھ کی گرانٹ بھی دیں گے اس موقع پر محمدنذیرعباسی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا مقصد نوجوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ذہنی سکون محسوس کریں اس موقع پر نذیر عباسی نے ٹورنامنٹ کی وونر ٹیم کو پچاس ہزار روپے نقد اور ٹرافی دی جبکہ رنر ٹیم کو مفتی ارشد محمود عباسی کو بیس ہزار نقد اور ٹرافی دی اس کے علاوہ توصیف اصغر عباسی کو دس ہزار کا نقد انعام دیا، شفقت عباسی،حاجی نور خان ِ،پرویز عباسی،عاشق عباسی،شکیل عباسی تبسم، عمران عباسی،افضل قادری اور دیگر مہمانوںنے بھی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ٹورنامنٹ کے بہترین انظامات پر کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں