Murree news 86

جشن آزادی کے سلسلے میں شام غزل کا پروگرام منعقد ہوا

مری آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیراہتمام تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں شام غزل کا پروگرام منعقد ہوا جس میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کے شاگرد خرم مہدی نے خوبصورت پرفارمنس پیش کی جسے شائقین نے بہت پسند کیا۔اس تقریب میں سول سوسائٹی، میڈیا، سول افسران اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل کو تقریبات جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ مری آرٹس کونسل کی طرف سے شرکاء اور فنکاروں کا شکریہ اداکیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں