235

چنار آرمی پبلک کالج مری کی ہونہار طالبہ سائرہ اشرف نے فیڈرل بورڈ میں ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں951/1100 حاصل

مری چنار آرمی پبلک کالج مری کی ہونہار طالبہ سائرہ اشرف نے فیڈرل بورڈ میں ایف ایس سی پری انجینئرنگ میں951/1100 حاصل کرکے کالج اور بورڈمیں نمایاں پوزیشن حاصل کی جبکہ پریذنٹیشن کانونٹ سکول مری کی ہونہار طالبہ نورالہدیٰ اشرف نے راولپنڈی بورڈکے میٹرک پارٹ 1میں 453/505 نمبر حاصل کرکے سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اس شاندار کامیابی پر طالبہ سائرہ اشرف اور نورالہدیٰ نے اپنی کامیابیوں کو والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت سے تعبیر کیاہے اہلیان علاقہ نے والدین اور اساتذہ کو شاندار کامیابی پرمبارکباد پیش کی ہے،ہونہارطالبات سائرہ اشرف اورنورالہدٰی اشرف مری آرٹس کونسل کے اکائونٹس آفیسر محمد اشرف میکن کی بیٹیاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں