164

نیشنل ہارٹیکلچر ل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام 23 ویں سالانہ پھولوں کی نمائش

مری نیشنل ہارٹیکلچر ل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام 23 ویں سالانہ پھولوں کی نمائش پرل کانٹی نینٹل ہوٹل بھوربن میں ہوا،نمائش میں مری میں اگائے جانیوالے پھولوں کی مختلف اقسام کو پیش کیاگیا جبکہ مختلف اداروں جن میں پی ایچ اے،لارنس کالج،پنجاب ہائوس،گورنرہائو س،پرل کانٹی نینٹل ہوٹل بھوربن اور ممدوٹ ہائوس وغیرہ نے شرکت کی نمائش کا افتتاح میجر جنرل عامر احسن نوازجنرل آفیسر کمانڈنٹ مری نے اہلیہ کے ہمراہ کیا،پھولوں کی نمائش میں مری کے شہریوں سمیت طلبہ اورسیاحوں کی بڑی تعداد میں نے شرکت کی اور نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے اقدام کوسراہا،نمائش کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات ہواچیئرمین ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان منصور احمد خان نے اپنے مختصر خطاب میں سوسائٹی کاتعارف کرایااور مری میں پھولوں کی افزائش کے ارتقا ء اورمالی حضرات کی کاوشوں کی تعریف کی،ڈاکٹر م جیب الرحمان ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے بطورمہمان خصوصی اور دیگر شرکاء نمائش نے پھولوں کی بہترین افزائش کرنے پر ان کاوشوں کو سراہا اور مالیوں سمیت پھولوں کے شوقین حضرات میں شیلڈیں اور نقد انعامات تقسیم کئے اور مالیوں کی بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں