108

ہنگامی اجلاس جناح ہال مری میںزیرصدارت اسسٹنٹ کمشنر مری احمدحسن رانجھا منعقدہوا

مری جامع مسجد سنی بنک کے خطیب مولانا قاری سعید عباسی کے بیٹے قاری نصراللہ،مولاناطارق اور خادم عبدلوحید کیخلاف ہونے والی ایف آئی آرپر مری کے علماء،سیاسی،سماجی،کاروباری اوررمذہبی تنظیموں کا شدید احتجاج ا س سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس جناح ہال مری میںزیرصدارت اسسٹنٹ کمشنر مری احمدحسن رانجھا منعقدہوا اجلاس میں چیف آفیسر عابدملک،ایس ایچ اومری حفیظ اللہ خان نیازی بھی موجودتھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے،تحریک انصاف میونسپل کارپوریشن مری کے صدر و سابق ناظم مری سٹی راجہ ہارون محفوظ،ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ مری کے صدر حافظ جاوید اختر عباسی،جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ریاست عباسی،مری سٹیزن فورم کے صدر ندیم اخلاص عباسی،جنرل سیکرٹری راجہ مسعود آصف عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،مری بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار مسعود احمد،الیکٹرانک میڈیا کے صدر اورنگزیب عباسی،راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ،حافظ ذوالفقار عباسی ایڈووکیٹ،مفتی خالد حسین عباسی،مولاناظفرلاسلام سیفی،تحریک انصاف کے رہنماء وسینئرنائب صدرہوٹل ایسوسی ایشن مری راجہ شہزاد رشیداور قاری اسماعیل نے کہاکہ اگر فوری طور پر اس جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور پر ختم نہ کیاگیا تو اسکے خلاف بھرپور احتجاج کیاجائیگا ہم باربار انتظامیہ کو باور کروارہے ہیں کہ مری ایک پرامن شہر ہے اس اقدام سے یہاںکے ماحول کوخراب کرنے کی کوشش ہے ہم سب حلف دینے کیلئے تیار ہیں کہ جن لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے سراسر جھوٹ پر مبنی ہے اور شہر کے ماحول کوخراب کرنے کی کوشش ہے لہذااس ایف آئی آر کو فوری ختم کیاجائے اجلاس میں راجہ ہارون محفوظ کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ ممبر قومی اسمبلی اور ممبر صوبائی اسمبلی سے ملاقات کرکے اس صورتحال سے آگاہ کرینگے اور کمشنر راولپنڈی،آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے بھی ملاقات کرینگے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ وہ مری کے عوام کے ساتھ ہیں اور اس سلسلہ میں انکے ساتھ جوبھی ممکن تعاون ہوا کیاجائیگااور اعلیٰ حکام کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کرونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں