94

حالیہ شدید بارشوں کے باعث ایک غریب شخص عبدالرحمان کے تین مکان تمام گھریلوں سامان سمیت لینڈسلائیڈنگ کی ذد میں

مری حالیہ شدید بارشوں کے باعث ایک غریب شخص عبدالرحمان کے تین مکان تمام گھریلوں سامان سمیت لینڈسلائیڈنگ کی ذد میں آکر مکمل تباہ ہوگئے معجزانہ طور پراہل علاقہ نے بروقت اپنی مددآپ کے تحت ملبے میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جس مکین کی جانیں محفوظ رہیں جبکہ ایک بچہ معمولی زخمی بھی ہوا واقعات کے مطابق اتوار اور پیر کی شب کوہونے والی شدیدبارش کے باعث لورہ روڈ برنال یوسی گرینی کے غریب شخص عبدالرحمان کے تین مکان تمام گھریلوں سامان سمیت لینڈسلائیڈنگ کی ذد میں آکر تباہ ہوگئے اس وقت تمام گھر والے سورہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ اوربھاری پتھر مکانوں پر آگرے اور مکین ملبے تلے دب گئے جس پر اہلیان علاقہ نے فوری طورپر اپنی مددآپ کے تحت امدادی کاروائی کرتے ہوئے مکینوں کو ملبے سے نکالاباقی رہائشی تومعجزانہ طور پر محفوظ تھے جبکہ ایک بچہ معمولی زخمی ہوا،لینڈسلائیڈنگ کی اصل وجہ نکاسی آب اور سڑک کی نالیوں کانہ ہونا ہے جسکے باعث یہ تباہی ہوئی اور ایک غریب شخص کا گھر تباہ ہوگیا،متاثرین اب کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیںاوروسائل نہ ہونے سے اب دوبارہ اپنا گھر تعمیر نہیں کرسکتے، اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ اتنا افسوسناک واقعہ رونما ء ہونے کے باوجود کوئی سرکاری افسر یاسیاسی شخصیت نے یہاں کا دورہ نہیں کیا اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس غریب شخص کی حکومت فوری مالی امداد کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں