Murree news 88

یونین کونسل دیول اوسیاہ مری میں سالانہ محفل ذکر حبیب ﷺ کی روح پرور محفل

مری یونین کونسل دیول اوسیاہ مری میں سالانہ محفل ذکر حبیب ﷺ کی روح پرور محفل علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر ملک محمود قادری کی سرپرستی اور میزبانی میں منعقد ہوئی ان کے صاحبزادے شبیر احمد ملک ایڈووکیٹ تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر بھی ہیں ،محفل کی انفرادیت یہ تھی کی تحصیل مری سے اہل علم اودانش ،علماء ،اساتذہ ،شعراء اور سماجی وسیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کے مہمان خصوصی نوجوان اسکالر ومرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن محترم علامہ جمیل احمد زاہدتھے جنکا خصوصی خطاب لفظ الکوثر پرتھا،خطاب انتہائی جامع ،مدلل اورایمان افروزتھا حاضرین نے خطاب کو بے حدپسند کیااوراہل علم کیلئے اس موضع پر بیش بہا خزانہ قرار دیامحترم علامہ جمیل احمدزاہد نے انتہائی قلیل وقت میں دریا کوکوزے میں بند کیا اور حاضرین پرسکوت طاری کردیا ،اس موقع پر سیدرضاء المصطفیٰ بخاری ،منہاج القرآن مری کے سابق ناظم اکمل چشتی،آصف قادی،محرم یاسر علوی اور ذوالفقار ایڈووکیٹ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا ،نقابت کے فرائض میزبان شبیر احمد ملک نے سرانجام دئیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں