مری نیومری کے پیر عظمت سیشن جج مری کی عدالت سے عبوری ضمانت منسوخ موقع پر موجود ایس ایچ او مری حفیظ اللہ نیازی نے ملزم کو گرفتارکرلیا پیر عظمت اور اسکے چیلوں نے چند ماہ قبل ایک شخص کو تشددکرکے ہلاک کردیا تھا جسکے بعد پیر عظمت منظر سے روپوش ہوگیا بعدازاں پیر عظمت نے ایڈیشنل سیشن جج مری کی عدالت سے عبوری ضمانت کروائی تھی جس کی سماعت آج ایڈیشنل سیشن جج مری مسٹرکامران کی عدالت میں ہوئی طویل بحث کے بعد دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم پیرعظمت کی عبوری ضمانت منسوخ کردی جس پر عدالت میں موجود ایس ایچ اومری حفیظ اللہ خان نیازی نے ملزم کو فوری طور پر اپنی حراست میں لے لیا ایس ایچ او مری کے مطابق آج ملزم کا ریمانڈلینے کی عدالت سے استدعا کی جائیگاتفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔