81

آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں گرینڈ میوزک شو کا انعقادگیاگیا

مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریبات جشن آزادی کے سلسلے میں گرینڈ میوزک شو کا انعقادگیاگیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ خطئہ کوہسار کے معروف گلوکار شکیل اعوان نے چاروں صوبوں سندھی، بلوچی، پشتو، پنجابی اور کشمیری گیتوں کے علاوہ ملی نغمے اور پہاڑی گیت سروں کیساتھ گائے جسے آڈیٹوریم میں موجود تمام لوگوںجن میںکثیر تعداد فیملیز اور سیاحوں کی تھی نے پسند کیا، پروگرام کے پہلے حصے میں مقامی گلوکاروں شیخ حق نواز، کومل منظور، اسلم، شاہد حسین عباسی نے بھی بھرپورانداز میں ملی نغمے اور خوشی کے گیت گائے اور حاضرین سے داد وصول کی تقریبات میں معززین شہر، میڈیا، فیملیزاور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل کوشاندار پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی،مری آرٹس کونسل کی طرف سے تقریبات جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے میں سول سوسائٹی، سول انتظامیہ، میڈیا کی طرف سے بھرپورتعاون پر شکریہ اداکیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں