مری کری محلہ مری میں نالے کے اندر دیوار کے بھاری پتھر گرنے سے نالا بند ہوگیا جسکے باعث گندا پانی لوگوں کے گھروں اور عمارتوں کی بنیادوں میں جارہا ہے جس سے اندیشہ ہے کہ ان عمارتوں شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اس سلسلے میں گذشتہ دن سابق صدر مرچنٹ ایسوسی ایشن مری راجہ اکرم شیخ،حکیم ملک وحید،خان محمد اور دیگر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مری ملک عابد سے ملاقات کی اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر چیف آفیسر نے ان کو یقین دہانی کروائی اورمتعلقہ عمارت کے مالک کونوٹس جاری کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ اس نالے کے اوپر دیوار کو فوری طورپر مرمت کرایاجائے اور لوگوں کو نقصان سے بچایاجائے،چیف آفیسر نے کری محلہ کی سٹریٹ لائٹس کو بھی فوری بحال کرنے کیلئے متعلقہ سٹریٹ لائٹس برانچ کو ہدایت جاری کی۔