66

دوران عید الاضحی اور جشن آزادی پاکستان کی تعطیلات پر ملکہ کوہسار مری میں سٹی ٹریفک پولیس کے بہترین انتظامات کو بے حد سراہا گیا ٹریفک ترجمان

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ عید الفطر تعطیلات کے موقع پر ایک لاکھ 46ہزار 6سو 26 گاڑیاں مری میں آئی۔ اس دوران سیاحوں کو ٹریفک سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے آر پی او راولپنڈی محمداحسان طفیل کے احکامات کی روشنی میں جامع اور منظم ٹریفک پلان مرتب کر کہ وارڈنز افسران وضلع پولیس کی تمام پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات کر کہ خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئیںجس کہ مطابق مری آنے والے سیاحوں کو آن گرائونڈ ٹریفک سمیت دیگر ہر قسم کی سروسسز فراہم کی گئیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عید الاضحی اور جشن آزادی پاکستا ن کی تعطیلات کے دوران تقریباً ایک لاکھ 46ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں گذشتہ سال کی نسبت اس سال سرکل مری میں کسی بھی جگہ پر سیاحو ں کو ٹریفک پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہر پوائنٹس پر رش کہ باوجود وارڈن افسران نے100سے زائد گھنٹے مسلسل محنت اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرتے ہوئے ٹریفک کو بہتر طریقے سے رواں دواں رکھا ان دو اہم تہوار (عیدالاضحی، جشن آزادی پاکستان)کے موقع پرسی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا، سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف اور اے سی مری احمد حسن رانجھا خود تما م تر ٹریفک انتظامات اور اقدامات کی نگرانی کرتے رہے سرکل مری میں پارکنگ کا سب سے بڑا مسلہ ہے لیکن اس کے باوجود لوکل انتظامیہ، سماجی، سیاسی اور کاروباری تنظیموں نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جس کی وجہ سے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو رواں دواں رکھا بغیرنمبر پلیٹ اور مشکوک موٹر سائیکلوں کو مری شہر میں انٹر ہونے سے مکمل روکا گیا جس سے مری شہر کا امن امان بر قرار رہا۔ عید الاضحی اور جشن آزادی کی تعطیلات کے دوران270ٹریفک وارڈنز,ٹریفک اسسٹنٹ 102 اور 23انسپکٹر ز صاحبان 06ڈی ایس پی صاحبان ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ سیاحوں کی سہولت کے لئے بذریعہ پبلک ایڈریس سسٹم اور پمفلٹس ٹریفک پلان سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی 22ہزار سے زائد سیاحوں کی آن گرائونڈ مدد فراہم کی گئی۔ ٹریفک وارڈنز افسران نے دوران عید تعطیلات پر شدید رش کی وجہ سے اپنے والدین سے بچھڑنے والے 08بچوں کو اپنے والدین سے ملایا جس پر والدین نے سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا۔ عید الاضحی اور جشن آزادی پاکستان کی تعطیلات کے دوران بے پنا ہ رش کے باوجود سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے ٹریفک کے حوالے سے بہترین اقدامات کرنے پر ملکہ کوہسار مری کی مذہبی، صحافی برادری، سیاسی و سماجی و کاروباری حلقوں نے بے حد سراہا اور آر پی او راولپنڈی ۔سی پی او راولپنڈی اور سٹی ٹی او راولپنڈی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں