116

ایکسپریس وے لوئرٹوپہ کے قریب حالیہ شدیدبارشوں کے باعث خطرناک لینڈسلائیڈنگ

مری ایکسپریس وے لوئرٹوپہ کے قریب حالیہ شدیدبارشوں کے باعث خطرناک لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ پر بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے آنے کے باعث بند ہوگئی اور مزید پتھراور مٹی تاحال گررہے ہیں جبکہ محکمہ ہائی وے نے شاہراہ کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا اور پتھروں او ر مٹی کو اٹھانے کا کام شروع کردیا ہے روڈ بند ہونے کے باعث اس اہم ترین شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے محکمہ ہائی وے کے مطابق جلدازجلد اس اہم شاہراہ کو مکمل طور پر کھول دیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں