95

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

مری کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پر منایا گیا اس سلسلے میں ایک مسلم لیگ ن کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان ریلی کاانعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعدادمیں گاڑیاں شامل تھیں مختلف علاقوں میں آنے والی ریلیوں کی قیادت سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،راجہ وقار ممتاز کے علاوہ دیگر لیگی رہنماء کررہے تھے ریلی میں بڑی تعدادمیں لیگی رہنماء اورکارکن شامل تھے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی اورکشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ مختلف کتبوں اور بینروں پر بھی کشمیر کی آذادی تک جنگ رہیگی جنگ رہیگی،انڈین ڈاگز گو بیک،کشمیر بنے کا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے لوئرٹوپہ مری کے مقام پر لیگی رہنماء راجہ وقارممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس وقت سیاست نہیں صرف کشمیر میں ہونے والے مظالم اوربربریت کیخلاف پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ ملکر کشمیر کوآذادکرانے کیلئے جہاد میں شامل ہونے مسلم لیگ ن پاکستان بنانے والی جماعت ہے اورکشمیرکی آذادی کیلئے بھی مسلم لیگ ن اہم کردار اداکریگی بعدازاں ریلی مظفرآباد پہنچی تو ان کشمیری بھائیوں نے فقیدالمثال استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں