98

مری اور گلیات میں عیدالاضحی اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث لاکھوں سیاح اس دلکش وادی کے حسین موسم

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں عیدالاضحی اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث لاکھوں سیاح اس دلکش وادی کے حسین موسم،دلفریب نظاروں اور بلندوبالاکوہساروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں پہنچ رہے ہیں جبکہ بڑی تعدادمیں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے مال روڈ مری،کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،گلیات،نیومری پتریاٹہ ریزارٹ،بھوربن،ایوبیہ،نتھیاگلی سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا سیلاب امڈآیا ہے تمام سیاحتی شاہراہوں پررینگتی ہوئی جدید ماڈل کی رنگ برنگی گاڑیوں نے اس جنت بینظیر وادی کی رونقوں کو مزید دوبالاکردیا ہے بڑی تعدادمیں سیاحوں کی آمدسے مری اور گلیات کے کاروبارپربھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں سیاح فیملیاں اور منچلے نوجوان مری کی معطر فضاؤں اور حسین نظاروں سے جہاں لطف اندوز ہورہے ہیں وہاں وہ ان حسین لمحات کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں بھی محفوظ کرتے نظرآتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں