89

آزادی اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر

مری آزادی اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیکر ایک آذاد اسلامی مملکت ہم کو دی ہم کوآج تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم نے وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی اور کشمیر کی آذادی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا نے مری آرٹس کونسل میں 72 ویں یوم آذادی کا کیک کاٹنے کی ایک پروقار تقریب سے مری آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں تحریک انصاف مری کے رہنماء وکواڈینٹر ہیلتھ مری سہیل عرفان عباسی،مری آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شکور،سینئر صحافیوں ظفراقبال رحیم،سجاد عباسی،عثمان علی،مہتاب عباسی،عامر بٹ،سیاحوں،سیاسی وسماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پروقار تقریب منعقد کرنے پر مری آرٹس کونسل کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں