80

مری شہر کی تمام نالیاں بندہونے سے گٹر ابل پڑیجس سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا

مری شہر کی تمام نالیاں بندہونے سے گٹر ابل پڑیجس سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا رہاگیا تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث سیوریج لائنیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں، بعض شہری جان بوجھ کر گندگی کو کو گزر گاہوں کی طرف پھینک رہے ہیں شاپر بیگز اور دیگر گندگی کے باعث نکاسی آب کیلئے بنائی گئیں نالیاں مکمل بندہوچکی ہیں ضلعی انتظامیہ جہاں پنجاب پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافہ کردیتی ہے اسی طرح لاکھوں سیاحوں کی آمد کے موقع پر بھی گندگی سمیت مسائل بھی جنم لیتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سیزن میں اضافی نفری راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ اورالبائراک کمپنیاں مری میں بھیجیں تاکہ ان مسائل کا تدارک ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں