news murree 67

چٹہ موڑ مری کی معروف کاروباری شخصیت حق نواز عباسی کی والدہ محترمہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں

مری چٹہ موڑ مری کی معروف کاروباری شخصیت حق نواز عباسی کی والدہ محترمہ رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں بعد ازنمازجمعہ ان کے آبائی علاقہ چٹہ موڑ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سابق ناظم نمبل راجہ ارشدنواز عباسی،عثمانیہ گروپ کے چیئرمین عثمان عباسی،ساجد دفتر عباسی،صدر پی پی پی محمدنذیرعباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری مری یونین آف جرنلسٹ طفیل عباسی،نائب صدر مری یونین آف جرنلسٹ خالد محمود عباسی، کاروباری شخصیت شمس عباسی،جنرل سیکرٹری مری سٹیزن فورم راجہ مسعودآصف عباسی،پروفیسر تعارف عباسی مذہبی،کاروباری شخصیت فردوس عباسی،مفتی خالدحسین عباسی،قاری سعید عباسی،عامر فکری،راجہ ایاز عباسی،عمران خان،جنرل سیکرٹری لیبرونگ ن مری عبدالوحیدعباسی،کیڈٹ کالج مری کے بردی،ظہور احمد عباسی کے علاوہ سیاسی،سماجی،صحافتی وکاروباری شخصیات،اہل علاقہ اور عزیز واقارب نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں